۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
موکب امام رضا

حوزہ/ چار موکبوں پر حرم رضوی کے خادموں کی جانب سے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کی خبر دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صوبہ کرمانشاہ میں خدمت رضوی کے مراکز کی اربعین کمیٹی کے سربراہ جناب سلمان یاوری نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی عنایات سے کرمانشاہ کے رضوی خدام چوبیس گھنٹے چار موکبوں پر حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں.

انہوں نے بتایا کہ بائیس اگست سے خسروی بارڈر پر واقع امام رضا(ع) موکب میں زائرین کی دوپہر اور شام کے کھانے کے علاوہ پانی اور چائے سے زائرین کی پذیرائی جاری ہے.

جناب یاوری نے ان موکبوں میں۲۰۰ رضوی خادموں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قصر شیرین شہر میں واقع موکب امام رضا (ع) نے بھی چوبیس اگست سے زائرین کو چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں.

خدمت رضوی مراکز کی اربعین کمیٹی کے صوبائی سربراہ نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں واقع موکب امام رضا (ع) بھی ۲۷اگست سے رہائش، پارکینگ اور کھانا فراہم کرنے کے ساتھ زائرین کی راہنمائی کی خدمات شروع کر دے گا.

اس کے علاوہ ۳۰ اگست سے کربلا میں واقع امام رضا موکب پر طبی خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہو گاجہاں امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو دواؤں اور علاج و معالجہ کی مفت خدمات فراہم کی جائیں گی.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سیدمجتبی موسوی نجفی علی اباد ٹرسپون IN 20:14 - 2023/08/29
    0 0
    زایرین چھلم امام حسین علیہ سلام کے زیارت قبول فرما یارب العالمین